لاہور (آن لائن) بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سماعت کے لیے تیسری مرتبہ فل بنچ تشکیل دے دیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سماعت کے لیے تیسری مرتبہ فل بنچ تشکیل دے دیا، نو تشکیل شدہ بنچ جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے جبکہ بنچ کے دیگر ارکان
میں جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس عبادالرحمن لودھی شامل ہیں،جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس فرخ عرفان کی جانب سے کیس کی سماعت سے معذرت کے باعث تین رکنی بنچ دو بار تحلیل ہوچکا ہے،این 120 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ اور دیگر اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں،ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغزات نامزدگی منظور کیے،عدالت کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی نامنظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے احکامات کالعدم قرار دے۔