پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حمزہ علی عباسی کا اپنے پروگرام میں پاکستان مخالف بیان ، بول ٹی وی کو نوٹس جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف اداکار اور ٹی وی میزبان حمزہ علی عباسی نے نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران پاکستان مخالف بیان دیدیا جس پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریلگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیٹ ورک کو نوٹس جاری کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے پروگرام میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری دنیا کے اندر کون سی اتنی قیمتی شہریت ہے کہ آپ اپنی شہریت روہنگیا کے مسلمانوں کو نہیں دے سکتے؟

انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کے پاسپورٹ کے اُوپر تھُوکتا بھی نہیں ہے۔دنیا بھر میں پاکستان کی یہ عزت ہے۔ ہم روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے کر کوئی احسان کر رہے ہیں؟ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم کوئی ناروے ، سویڈن یا کینیڈا ہیں نا کہ دنیا ہمارے ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مر رہی ہے۔ حمزہ علی عباسی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے تو حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہی لیکن پیمرا نے بول ٹی وی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔اپنے نوٹس میں پیمرا کا کہنا تھا کہ بول ٹی وی نے پیمرا کے آرڈیننس 2002ء کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیمرا نے چینل انتظامیہ کو 13 ستمبر سے پہلے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ پیمرا حکام نے چینل کے مالک کو ذاتی حیثیت میں مقرر کردہ تاریخ سے قبل پیمرا کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے اپنے پروگرام میں کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کریں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…