بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ کیس، نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف بیٹوں اور سیاسی جانشینوں سمیت ملزم نامزد

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پانامہ کیس نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیٹوں اور سیاسی جانشینوں سمیت ملزم نامزد کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرپانامہ کیس کے حوالے سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کر نے کے حوالے سے چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدرات اہم اجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں چئیر مین نیب کو پانامہ کیس اور شریف خاندان کی نیب کے سامنے عدم پیشی اور اس حوالے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

معتبر ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے پارک لین اپارٹمنٹ ،آفشور کمپنیوں ،عزیزیہ اسٹیل ملزکے ریفرنسز منظور کر لئے ہیں جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھاشریف خاندان کپٹین صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے اور مذکورہ بالا شخصیات کو ریفرنسز میں ملزم نامزد کیا گیا ہے گزشتہ روز نیب ایگزیکٹیو اجلاس میں 4ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر ہونے کے بعد ملزمان کو طلب کیا جائے گا نیب اجلاس میں ریفرنسز کی منظوری کے حوالے سے آن لائن کے رابطے پر ترجمان نیب کی جانب سے روایتی انداز میں بات کرنے سے گریز کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…