پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی،عمران نیازی کی منافقت کی سیاست اب نہیں چلے گی، عائشہ گلالئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی یہ میری پارٹی ہے ،پارٹی کو بنانے میں ہماری محنت خون اور پسینہ شامل ہے کسی عمران نیازی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کارکن کو نکال دے ،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف عمران خان نہیں ہے اس کو بنانے میں دیرینہ کارکنوں کی کاوشیں بھی شامل ہیں،

پارٹی کا منشور بھی عمران نیازی نہیں بنایا،عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی ورکرز نے کہا ہے وہ میرے ساتھ ہیں، عمران نیازی کی بدکرداری جھوٹ منافقت کی سیاست نہیں چلے گی ،اوورسیز فنڈنگ، خیراتی پیسے کھانا والا شخص ہمارا سربراہ بننے کے قابل نہیں، تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی نے کہ عمران نیازی نے کبھی اپنے پرانے ساتھیوں کی قدر نہیں کی اس کے ساتھ ہمیشہ وڈیرے اور کرپٹ لوگ بیٹھتے ہیں ،عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے ذاتی جاگیر نہیںورکروں کی پارٹی ہوں کوئی مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا،انہوں نے کارکنوں کو کہا ہے کہ وہ این اے 120 میں 8 ستمبر کو عمران خان کے جلسے میں نہ جائیں۔عائشہ گلالئی نے خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پونے 2 کروڑ سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سوئمنگ پول بنا رہا ہے ،خیبر پختونخوا میں لوگ ڈینگی سے مر رہے تھے اور یہ لوگ عید منانے میں مصروف تھے ،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے پاس بستر نہیں تھے دوائیاں نہیں تھیں اور عمران نیازی ڈینگی کے مچھر سے ڈرتے ہیں اور اس ڈر کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضو ں کی عیادت کیلئے نہیں جاتے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…