بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

نواز شریف لندن سے کل واپس پہنچیں گے

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے عید الاضحی سے قبل لندن روانہ ہوئے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کل جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ جائیں گےاور 10ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں کادورہ کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جس کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔دریں اثنا تحریک انصاف کی

اہم اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن میں میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے۔نواز شریفایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں۔ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…