اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتے ہوئے بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ساڑھے چار لاکھ روہنگیا مسلمان موجود ہیں جو خود کو بنگالی کہہ کر کراچی میں رہ رہے ہیں۔ یہ تمام روہنگیا مسلمان جنرل ضیاء الحق کے دور میں 1980ء کی دہائی میں پاکستان آ گئے تھے۔ پاکستان چاہتے ہوئے بھی روہنگیا مسلمانوں کی
مدد نہیں کر سکتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میانمار کی حکومت کو دیگر پراجیکٹ میں چین سپورٹ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے ون بیلٹ روٹ کے پراجیکٹ میں میانمار کی حکومت بھی آتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ برما کی فوج اور قیادت مسلمانوں کا قتل عام کرکے دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کا قتل عام کیے بغیر ہم یہ پراجیکٹ شروع نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور چین کی پراکسی وار بھی شروع ہو سکتی ہے۔