پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

این اے 120، جیت کس کی ہو گی؟ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی؟ سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آ گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی طرف سے ایک سروے کیا گیا اور اس سروے کے مطابق این اے 120 میں تحریک انصاف کی نسبت مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 15 فیصد زیادہ ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن مہم کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں بہت فرق ہے۔ ضمنی انتخابات میں صرف گیارہ دن باقی ہیں، واضح رہے کہ یہ سروے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر منعقد کیا گیا

اس سروے میں 2198 لوگوں سے ان کی رائے لی گئی ان افراد میں سے 49 فیصد نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے اس کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کو 34 فیصد افراد نے ووٹ دینے کی حامی بھری۔ اس حلقے میں دو صوبائی حلقے پی پی 139 اور پی پی 140شامل ہیں۔ اس سروے کے دوران پی پی 139 میں 55 فیصد ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) اور 29 فیصد نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پی پی 140 میں 54 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا اور 26 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس سروے میں ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ 71 فیصد ووٹرز نے اپنی رائے تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اسی پارٹی کو ووٹ دیں گے جسے گذشتہ انتخابات میں دیا تھا اس کے علاوہ 27 فیصد نے کہا کہ وہ ووٹ دینے سے پہلے پارٹی پر ازسرنو غور کریں گے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ 1985ء سے این اے 120مسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔ اس سروے میں 76 ووٹرز نے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور 24 فیصد ووٹرز نے حکومتی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ توانائی بحران کے حوالے سے حکمران جماعت کے انتخابی وعدوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 68 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا

اور 32 فیصد ووٹرز نے اس سے اختلاف کیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بارے پوچھے گئے سوال پر 55 فیصد لوگوں نے تسلیم کیا کہ سابق وزیر اعظم کو کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا ہے اور اس کے مقابلے میں صرف 9 فیصد افراد نے نااہلی کی وجہ اقامہ قرار دیا۔ اس سروے میں 36 فیصد مردوں اور 18فیصد خواتین نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا فیصلہ سنایا اور اس کے مقابلے میں تحریک انصاف کو 19 فیصد مردوں اور 8 فیصد خواتین ووٹرز نے ووٹ دینے کا فیصلہ سنایا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…