بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بینظیربھٹو کا قتل،آصف علی زرداری کا کیا کردارتھا؟ناہید خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،دھماکہ خیزانکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنماء اور شہید بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور پارٹی ہوتی تو شاید بی بی کے قتل کیس کے ساتھ اتنا ظلم نہ ہوتا، آصف علی زرداری پاکستان کے صدر صرف بینظیر کے انتقال کے باعث بنے، انھوں نے تحقیقات کروائی ہی نہیں، اصل قاتل ڈھونڈنا پیپلز پارٹی کا کام ہے’یہ اب پیپلز پارٹی رہی ہی نہیں ہے، یہ اب زرداری لیگ بن گئی ہے،

میں، صفدر اور مخدوم عینی شاہد تھے لیکن ہمیں تو کبھی عدالت نے بلا کر نہیں پوچھا، بہت سارے سوال ہیں جن کے جواب نہیں ہیں۔ اگر تحقیقات ہوئیں تو نشانات بہت دور تک جائیں گے۔‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کیا۔27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں لیاقت باغ کے جلسے میں جب بینظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تو اس وقت ان کی قریبی ساتھی ناہید خان ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں۔اس دن کے حادثے کو یاد کرتے ہوئے ناہید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث بینظیر بھٹو کو گاڑی سے باہر نکلنے سے متعدد بار منع کیا لیکن انھوں نے کسی کی نہ سنی۔ ’وہ عوامی لیڈر تھیں اور عوام کی لیے ہی جان دے دی۔ وہ لیڈر تھیں ہم ان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے تھے۔ ان کو کئی بار سکیورٹی رسک کے بارے میں بتایا لیکن وہ ہمارے ساتھ جھگڑتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اس سے بہتر ہے کہ میں بھی سیاست چھوڑ دوں اور تم لوگ بھی چھوڑ دو، میں یہ بزدلوں والی سیاست نہیں کر سکتی۔ وہ کہتی تھیں کہ میرے کارکن کیا سوچیں گے کہ ہماری لیڈر اتنی بزدل ہے کہ ہم باہر کھڑے ہیں صبح سے شام تک اور یہ ہمیں اپنی شکل بھی نہیں دکھاتی۔‘اس شام کو یاد کرتے ہوئے ناہید خان نے بتایا کہ ’جلسے کے بعد بینظیر بھٹو گاڑی میں آ کر بیٹھیں تو بہت خوش اور پرجوش تھیں۔ گاڑی میں بیٹھتے ہی انھوں نے مجھے گال پر چوما تو صفدر صاحب نے کہا کہ جلسے کی کامیابی کا تھوڑا سا کریڈٹ آج مجھے بھی دے دیں۔

اس پر بینظیر صاحبہ نے کہا نہیں صفدر آج کی کامیابی صرف ناہید کے باعث ہے۔ میں نے بھی جواباً بی بی کو گلے لگایا۔ جیالے اتنے پرجوش تھے کہ گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے لگانے لگے۔ بی بی نے ڈرائیور کو کہا میگا فون دو، جو انہوں نے صفدر کے ہاتھ میں دیا اور کہا کہ کیوں نے کچھ نعرے لگائیں؟ خود بھی انھوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور نعرے لگاتی ہوئی گاڑی کی چھت سے سر باہر نکال لیا۔‘بینظیر بھٹو کے قتل سے قبل کیا انھوں نے کوئی غیر معمولی بات کہی یا اشارہ دیا،

جب یہ سوال ناہید خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے 23 دسمبر کو گڑھی خدا بخش قبرستان میں پیش آنے والا واقعہ سنایا۔ ’پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ میں جلسہ تھا تو اس سے قبل بینظیر بھٹو گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے قبرستان میں گئیں۔ وہاں وہ اپنے والد اور بھائیوں کے قبر کی بجائے پہلے خاندان کے باقی تمام لوگوں کی قبر پر گئیں۔ بھٹو خاندان کے افراد کی عموماً زندگی پچاس سال تک ہی ہوتی ہے، ایسا کہا جاتا ہے، ذوالفقار بھٹو اور ان کے بھائی کو ہی دیکھ لیں۔

تو اس بات پر بینظیر صاحبہ نے بے اختیار بولا لیکن ناہید میری عمر تو 54 سال ہے۔ میں بالکل خاموش ہو گئی کہ یہ کیا بات کی ہے انھوں نے۔ پھر قبرستان سے باہر جاتی ہوئی بی بی واپس مڑیں اور اسی مقام پر آ کر رک گئیں جہاں ان کی اب قبر ہے۔ اس جگہ کو دیکھ کر بولیں، ناہید ایک دن ہم نے بھی تو یہیں آنا ہے۔ تب مجھے یہ سب بہت عجیب لگا تھا لیکن آج سمجھ آ رہا ہے کہ بی بی کو ان کے آخری وقت کا احساس ہو گیا تھا۔‘

ستائیس دسمبر کے لیاقت باغ کے جلسے کے حوالے سے ناہید خان نے بتایا کہ بینظیر بھٹو بہت پرجوش تھیں لیکن ان کو وہاں کچھ ایسا دکھائی دیا، جو اور کسی نے نہیں دیکھا۔ ’جب وہ سٹیج پر گئیں تو مسلسل سامنے دیکھ رہی تھیں، میں نے سوچا شاید لوگوں کا ہجوم دیکھ رہی ہیں۔ یکدم مجھے بلا کر کہتی ہیں دیکھو وہ جو دو درخت ہیں ان کے درمیان کچھ کالا سا ہے۔

راولپنڈی میں تو سردیوں میں دھند اتنی ہوتی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر میں نے کہا بی بی وہاں کچھ نہیں ہے۔ تو انھوں نے کہا اچھا مخدوم بھی یہی کہہ رہے ہیں، شاید میری نظر کمزور ہو گئی ہے۔ میں نے اس وقت تو نظر انداز کر دیا لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ان کو کچھ پتا چل گیا تھا۔‘پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بینظیر قتل کیس کی پیروی صحیح سے نہ کیے جانے پر ناہید خان برہم ہوئیں اور کہا کہ ’پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور پارٹی ہوتی تو شاید بی بی کے قتل کیس کے ساتھ اتنا ظلم نہ ہوتا۔

آصف علی زرداری پاکستان کے صدر صرف بینظیر کے انتقال کے باعث بنے، ان کی اپنی کوئی قابلیت نہیں تھی۔ تمام ایجنسیاں ان کے ماتحت کام کر رہے تھیں لیکن انھوں نے تحقیقات کروائی ہی نہیں۔‘بینظیر قتل کیس سے متعلق جب بھی پیپلز پارٹی پر تنقید ہوئی تو دفاع میں انھوں نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان صرف فرنٹ مین ہیں، اصل قاتل کوئی اور ہے۔

اس حوالے سے ناہید خان کا کہنا تھا کہ اصل قاتل ڈھونڈنا پیپلز پارٹی کا کام ہے۔’یہ اب پیپلز پارٹی رہی ہی نہیں ہے، یہ اب زرداری لیگ بن گئی ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو سب سے پہلے اپنے قائد کے قتل کی کھوج لگاتے۔ میں، صفدر اور مخدوم عینی شاہد تھے لیکن ہمیں تو کبھی عدالت نے بلا کر نہیں پوچھا۔ بہت سارے سوال ہیں جن کے جواب نہیں ہیں۔ اگر تحقیقات ہوئیں تو نشانات بہت دور تک جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…