جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

گزشتہ 4 سال میں پاکستان سے چین 137 ارب روپے کس نے اور کس کو بھیجے؟ عالمی سطح پر کارروائی شروع، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے چین میں مشکوک ترسیلات کا انکشاف ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4 سال میں پاکستان سے چین کو 137 ارب روپے کی ترسیلات کا انکشاف ہو نے پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور دیگر عالمی ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سے چین میں مشکوک ترسیلات کی جا رہی ہیں اور ان مشکوک ترسیلات پر پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاکستان سے ہونے والی تقریباً 90 ارب کی ترسیلات مشکوک قرار پائی ہیں اس کے علاوہ بقیہ

رقوم کی تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ایک حصہ مکمل طور پر قابل تحقیق جبکہ دوسرے حصے میں 50 ارب کی ترسیلات قابل کارروائی قرار پائی ہیں۔ اس طرح دوسرے حصے کی تحقیقات کے دوران متعلقہ افراد کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ اس سلسلے میں عید کے بعد چند افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔ ان مشکوک ترسیلات میں ملوث افراد کے ایڈریس بھی جعلی نکلے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود متعلقہ اداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ سسٹم کو مشکوک نہیں قرار دیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…