اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

سب سے بڑا سیاسی دھماکہ، جاوید ہاشمی کی اہم سیاسی جماعت میں شمولیت

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ان دنوں اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن میں ہیں اور وہ عید کے بعد پاکستان واپس آ جائیں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 10 ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس جلسے میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور کیپٹن (ر) صفدر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عیدالاضحیٰ کے بعد دوبارہ رابطہ عوام مہم ایبٹ آباد سے کریں گے، جس کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے، گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صوبائی عہدیداروں، سابق ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کا ایبٹ آباد میں اجلاس ہوا اس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ایبٹ آباد کے بعد ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ملتان کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ ارکان اسمبلی، وزراء، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وہاں عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سینئر رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر جائیں گے اور اس کے بعد انہیں ساتھ لے کر جلسہ میں آئیں گے وہاں وہ عوام سے خطاب کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…