ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نوازشریف ہسپتال پہنچ گئے،حالت تشویشناک مگر علاج ممکن۔ڈاکٹروں نے تفصیلات بتادیں

datetime 31  اگست‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ہسپتال میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کی ۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف گلے کے سرطان کی بیماری کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو ہسپتال پہنچے

اور اہلیہ کی عیادت کی۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز سے ملنے کے بعد ان کے معالجین سے بھی ملے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ کلثوم نواز کا مرض قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی تاہم انہیں علاج کے سلسلے میں ابھی کچھ دیر ہسپتال ہی میں رہنا ہو گا۔ دوسری جانف لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے اور صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں اور جب نواز شریف اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ ہاس پہنچے تو اس موقع پر مسلم لیگ(ن)لندن کے سینکڑوں کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھے مگر جیسے ہی نوازشریف وہاں پہنچے تو کارکنان آپس میں لڑ پڑے جس سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران نواز شریف صحافیوں سے بات کرنے کے لئے اپنی رہائشگاہ سے باہر بھی نکلے تاہم انہیں بھی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ واپس اپنی رہائشگاہ کے اندر چلے گئے۔مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی جب کہ ماحول بہت زیادہ گشیدہ ہونے پر برطانوی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور کچھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا تاہم میٹروپولیٹن پولیس ہجوم کو کنٹرول میں ناکام نظر آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…