جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ، وضاحت مسترد،پاکستان نے امریکہ کیخلاف انتہائی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے خطاب سے حکومت پاکستان اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔ امریکی پالیسی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ،تمام آپشنز پر غور کیا جارہاہے ،پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو غلط طور پر دہشت گردی سے جوڑا گیا، افغانستان میں کسی بھی فوجی کارروائی سے صورتحال خراب ہوگی،

اس سے بچا جائے جبکہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا،افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو خراج از امکان نہیں کہا گیا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں،چار ملکی کوارڈنیشن گروپ میں پاکستان میں اہم کردار ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ، دہشت گردی کیخلاف جنگ، امریکی صدر کی پاکستان وجنوبی ایشیاء پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا، امریکی سفیر کے مطابق ٹرمپ نے افغان مسئلے کے فوجی حل کے حوالے سے نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل پالیسی کا ایک جزو ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو خراج از امکان نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار ملکی کوارڈنیشن گروپ میں پاکستان میں اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چار ملکی کوارڈنیشن گروپ کو فعال کرنے پر غور کررہا ہے۔ امریکی سفیر نے اعتراف کیا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف تعاون پر مبنی کردار جاری رکھے گا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں اضافی امریکی فوجی پاکستان دشمن کیخلاف بھی کارروائی کرینگے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں بھارت کے کردار پر پاکستان کے جذبات سے آگاہ ہے۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکہ کے صدر کے خطاب سے حکومت پاکستان اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی پالیسی کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور پاکستان تمام آپشنز پر غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو غلط طور پر دہشت گردی سے جوڑا گیا، انہوں نے کہا کہ نئی امریکی پالیسی نے یقینی اور علاقائی عدم توازن پیدا کیا، پاکستانی عوام ، پارلیمنٹ اور حکومت نے امریکی صدر کے بیان پر فوری ردعمل دیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان پر غلط الزام لگایا گیا،

دھمکی دی گئی اور منفی تاثر دیا گیا۔افغانستان کے حوالے سے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں کسی بھی فوجی کارروائی سے صورتحال خراب ہوگی، فوجی کارروائی سے بچا جائے۔ملاقات کے دوران افغان تنازعہ کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ، امریکی سفیر نے صورتحال کو معمول پر لانے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…