منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کا فیصلہ اب عدالت نہیں بلکہ کون کرے گا؟ مریم نواز نے طبل جنگ بجادیا، حیرت انگیزاعلان‎

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ ایک اکیلا شخص نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اب دوسرے گھوڑے اور مہرے لائے جارہے ہیں ،نواز شریف کی قریبی ساتھی ہونے کے ناطے بہت کچھ برداشت کیا اور بہت سی سازشیں سینے میں لی ہیں لیکن اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی ، والد کا ساتھ دینے کی وجہ سے ڈان لیکس اور پانامہ لیکس جیسے الزامات لگے ،عوام 17ستمبر کو بتا دیں تمہارا فیصلہ جو بھی ہو ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے،

جب دھرنے ،دھاندلی کی سازش نہ چلی جب پانامہ نہ چلا تو اقامہ چل گیا ،عوام 17ستمبر کو سازش کی سیاست کرنے والوں ،مہرہ بننے والوں کو بتا دیں گے عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے او رتمہیں عوا م کا فیصلہ ماننا پڑے گا ، نواز شریف کا فیصلہ اب کوئی عدالت نہیں کر یگی اب یہ عوام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مزنگ میں خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شائستہ پرویزملک ، صباء صادق ،ماجد ظہور ، میاں مرغوب ، مائزہ حمید سمیت خواتین اراکین پنجاب اسمبلی اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے چار سال سازشوں کے باوجود نواز شریف مضبوط دیوار بن کھڑے رہے اورہر سازش کا مقابلہ کیا ۔ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد عوام کے جذبے میں واضح فرق نظر آرہا ہے ۔فیصلے کے بعد ہر طرف جذبہ ،محبت ، شفقت دیکھ رہے ہیں اور یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی ۔ مریم نوازنے کہا کہ جب میں نے 2013ء میں اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی تو اس وقت ہر گھر ہر گلی میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے تھے ، مارکیٹوں کی رونقیں ختم تھیں لیکن اب جب میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلا رہی ہوں تو ہر گلی محلہ روشن ہے بجلی آ رہی ہے لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان نہیں ۔ میں یہ سوال پوچھتی ہوں جب پاکستان ترقی کررہا تھا ، لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم ہو رہے تھے ،

سی پیک بن رہا تھا ،موٹر ویز بن رہی تھیں ، پاکستان معاشی بد حالی سے باہر آرہا تھا ، دہشتگردی کا خاتمہ ہوا رہا تھا تو ایسے وقت میں پاکستان کی ترقی کو کیوں روکا گیا ؟۔عوام جاننا چاہتی ہے کہ ایسے وقت میں ملک کو کیوں کمزور کیا گیا ،نواز شریف کی قیادت میں ملک کو غیر مستحکم کیوں کیا گیا ؟۔ جب دھرنے ،دھاندلی کی سازش نہ چلی جب پانامہ نہ چلا تو اقامہ چل گیا ۔ عوام سوال کریں اگر انصاف دیکھنا ہو تو پاکستان میںآکر دیکھو جہاں مشرف جیسا ڈکٹیٹر جو پاکستان کے آئین و قانون کو توڑنا ہے وہ آج بے گناہ ٹھہرا ،

جو شخص جھوٹا ہے بھاگا ہوا ہے پہاڑوں پر چڑھا ہوا ہے پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے جس نے ملک کو یر غمال بنائے رکھا وہ آج صادق ٹھہرا جس کا امانت سے دور کا بھی واسطہ نہیں وہ آج امین ٹھہرا ۔ نواز شریف پر مقدمہ چلا کہ بڑے بیٹے سے پیسے کیوں لیے ، چھوٹے بیٹے سے پیسے کیوں نہیں لئے اورنا اہل کر دیا گیا ، جنہیں گھر والے بھی صادق اور امین نہیں مانتے وہ آج صادق اور امین ٹھہرے ۔مریم نواز نے کہا کہ میں نواز شریف کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کر آئی ہوں ۔ 17ستمبر کو واضح اور دو ٹوک فیصلہ اور انصاف کرنا ،

اب پانامہ اور اقامہ جیسا انصاف نہیں چاہیے ۔آج انصاف خود انصا ف مانگ رہا ہے،کیا 17ستمبر کو لاہور انصاف کرے گا ، لاہور 17ستمبر کو ساڑھے چار سالوں کی سازشوں کا جواب دے گا ، 17ستمبر کو آپ لوگ سازشیوں او رمہروں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے ، 17ستمبر کو اہلیت کا فیصلہ آپ کریں گے ؟۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی جنگ لڑ ی ہے ، جب انصاف دینے والے خود انصاف ڈھونڈ رہے تھے تو نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلا تھا ،

نوازشریف ملک کی سمت درست کرنے کی خاطر ، آئین و قانون کی بالادستی کی خاطر باہر نکلا جو بات نواز شریف کر سکتا ہے وہ بات کرنے کی کسی اور میں ہمت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے چار سال آپ کی خدمت کر کے دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوریت ہی خدمت کر سکتی ہے ۔نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور کا سفر چار روز میں طے کیا اور اس دوران جہاں دیکھا عوام کا جم غفیر نظر آیا ، نواز شریف کی نا اہلی کا شکریہ کیونکہ جہا ں نظر جاتی ہے آپ کو ہر طرف نواز شریف ہی نظر آئے گا ۔

نا اہلی کے بعد میں بھی نواز شریف ہوں آپ عوام بھی نواز شریف ہیں ،بتا دو تمہارا جو بھی فیصلہ ہوا 17ستمبر کو ہمارا فیصلہ نواز شریف ہے ،سازش کی سیاست کرنے والوں ،مہرہ بننے والوں کو بتا دو عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے او رتمہیں عوا م کا فیصلہ ماننا پڑے گا ۔ نواز شریف کا فیصلہ اب کوئی عدالت نہیں کر یگی اب یہ عوام کریں گے ۔ 17ستمبر کا انتخاب ایک انتخاب ہی نہیں ایک لکیر ہے جس میں ایک طرف ووٹ کی حرمت کھڑی ہے ، ووٹ کی عزت کھڑی ہے، جمہوریت اور عوام کی طاقت کھڑی ہے ، خدمت کی سیاست کھڑی ہے ،

نواز شریف کھڑا ہے اور دوسری طرف سازشی، ووٹ کی طاقت کو کمزور کرنے والے مہرے کھڑے ہیں۔17ستمبر کو دنیا کو بتا دو مہرے کی سیاست اب نہیں چلے گی ۔ بلے والے ووٹ مانگیں آئیں تو انہیں بتا دو لاہو رکو گالی دینے والوں، میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں ، ڈینگی کی بیماری کا مذاق اڑانے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا ۔ ڈینگی کی وباء کے دوران مخالفین نے (ن) لیگ کی قیادت کیلئے کیسے کیسے الفاظ استعمال کئے لیکن آج خیبر پختوانخواہ میں ڈینگی کی وباء آئی ہے توخیبر پختوانخواہ والے شہباز شریف کو آواز دے رہے ہیں۔

بلا پہاڑوں میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے گو عمران گو اور رو عمران رو کے نعرے لگائے تو مریم نواز نے کہا کہ وہ جا چکا ہے اس کا چہرہ بتا رہا ہے وہ جا چکا ہے ۔وہ اکیلا تھا اور نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکا اب دوسرے گھوڑے اور مہرے لے کر آرہے ہیں کیونکہ ایک پارٹی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ مخالفوں کو بتادوعزتیں اللہ کی ذات دیتی ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کیا نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور ہے جس پر شرکاء نے بلند آواز میں ناں میں جواب دیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرو نواز شریف کا ساتھ دو گے، ووٹ کی عزت کراؤ گے ، 17ستمبر کو لاہو ربولے گا ، سازشیوں کو جواب دو گے ،باہر نکلو ۔ فتح مسلم لیگ (ن) کی مقدر ہو گی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…