منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف ان کے بچوں، خاندان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا، تفصیلات جاری

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل ہونے تک سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکے بچوں اور خاندان کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کے لئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے شریف فیملی کی جانب سے بیرون ملک جانے اور اداروں سے ٹکراؤ کے خدشات موجود ہیں،نوازشریف انکے بچے اور ان کی فیملی کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ متعدد اکاونٹس اور دیگر اثاثہ جات موجود ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کے لئے شریف فیملی کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…