اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

میں یہ فیصلہ نہیں مانتی، کیس میں کن لوگوں کو کلین چٹ دی گئی ہے؟ سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ تبدیل کروانے کی کوشش کیوں کی گئی؟ اگر بے نظیر زندہ ہوتی تو آج زرداری کیا ہوتا؟ ناہید خان کے حیران کن انکشافات‎

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے میں بہت سارے لوگوں کو کلین چٹ دی گئی ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں کو کلین ملی ہے ،پیپلزپارٹی کی حکومت کبھی بھی بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں تھی ،اگر یہ قتل بین الاقوامی سازش تھی تو میں سو فیصد یقین سے کہتی ہوں کہ اس کے سہولت کار پاکستان میں تھے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے بینظیر بھٹو قتل کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں ناہید خان نے کہا کہ کیس کا فیصلہ سن کر بہت دھچکا لگا ہے ، اتنی بڑی لیڈر کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا اس پر اقوام متحدہ نے تحقیقات کی لیکن حیرانی سے کہنا پڑتا ہے کہ میں عینی شاہد ہوں مجھے کسی تحقیقاتی ٹیم یا عدالت نے بلایا تک نہیں۔ میں ،صفدر عباسی اور مخدوم امین فہیم اس گاڑی میں موجود تھے لیکن کسی نے یہ بلا کر نہیں پوچھا کہ آپ نے کیا دیکھا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنے اہم کیس کو کیسے چلایا گیا ۔ دس سال لوگ قید رہے اور اب بری ہو گئے ہیں سوال یہ ہے کہ انہیں گرفتار کس نے کرایا تھا ،یہ کیس سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی اور آصف علی زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے اگر بینظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں تو کیا آصف علی زرداری صدر بنتے ؟۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بینظیر بھٹو کے قتل قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی نہیں دکھائی ، پیپلزپارٹی کو صرف اقتدار انجوائے کرنی کی پڑی ہوئی تھی حالانکہ انہیں چاہیے تھاکہ یہ کہتے کہ ہماری لیڈر کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اقتدار کو ٹھوکر مار دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ سکارٹ ڈ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کیں پہلے رپورٹ پر واہ واہ کی گئی اور پھر اسے ماننے سے انکار کر دیا گیا اور اور اسے تبدیل کرانے کی کوشش کی گئی، اس میں سے کریمینل حصہ کو واپس لینے کا نہیں کہا گیا ۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اس فیصلے کے ذریعے بہت سے لوگوں کو کلین چٹ دی گئی ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں کو کلین چٹ ملی ہے ۔

پہلے یہ کیس آہستہ آہستہ چل رہا تھا او رپھر اچانک جمپ کیا گیا اور کہا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی لیکن اس کے فیصلے میں نکلا کیا ہے ۔یہ بتایا جائے کہ کن کن لوگوں کو کلین چٹ ملی ہے اور عوام بڑے عقلمند ہیں وہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل بین الاقوامی سازش تھی تو میں سو فیصد سے یقین سے کہتی ہوں کہ اس کے سہولت کار پاکستان میں تھے ،

کہا جاتا ہے بیت اللہ محسود کو مار دیا گیا بتایا جائے اسے کس نے مارا اس کی کڑیاں ملائی جائیں۔ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی کے بارے میں جس شخص سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کیا اسے ریڈ کارپٹ پروٹوکول دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…