اسلا م آ با د(آن لائن) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں عید الاضحی منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ عیدالاضحی لندن میں منائیں گے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدہ
ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی عید ہو گی جو وہ بیرون ملک منائیں گے ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی میں عیدالاضحی منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور میں، تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں عید الاضحی منائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں،،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی بیرون ملک منائیں گے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں
نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الاضحی نظر بندی میں منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ میں عید منائیں گے ۔جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،
سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں
، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد،،ڈاکٹر خادم حسین مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت چک 112/10-Rجہانیاں، معروف بزنس مین خالد جاوید ارائیں یوگنڈا، معروف بینکار چوہدری سعید اقبال جہانیاں، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری صغیر احمد چک 126/10-Rجہانیاں ، معروف صنعت کار پیپلز پارٹی کے امید وار قومی اسمبلی اسد اقبال گل چک 140/10-Rجہانیاں، ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے ،۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔