لاہور( این این آئی) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے عید الاضحی کے تینوں روز لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ اکتوبر یا نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالاضحی کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔دریں اثناوزیر اعظم شاہد خاقان
عباسی نے 2 سے 4 ستمبر تک ملک بھر میں گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کو خصوصی احکامات جاری کردیئے ہیں تاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ان دنوں میں بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی
بنائیں۔