اسلام آباد(آن لائن)وزارت مذہبی امورکی نااہلی ،منیٰ میں پاکستانی عازمین حج کوشدیدمشکلات کاسامنا،خیمے نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی عازمین حج دھوپ میں سڑکوں پربیٹھے رہے ،سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منیٰ میں پاکستانی عازمین کوشدیدمشکلات درپیش ہیں ،پاکستانی حاجیوں کومنی میں سہولیات اورخیمے نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی عازمین نے پورادن شدیدگرمی میں گزارا۔اطلاعات کے مطابق منیٰ میں پاکستانی عازمین نے خیموں کے حصول کیلئے شدیداحتجاج کیا
جبکہ بعض گروپوں کے درمیان خیموں کوزبردستی چھیننے کے واقعات بھی رونماہوئے ہیں منیٰ میں موجودپاکستانی عازمین کاکہناہے کہ وزارت مذہبی امورنے ہم سے منیٰ میں قیام کیلئے رقم بھی وصول کی ہے مگراس کے باوجودہمیں خیمے فراہم نہیں کئے گئے اوربے یارومددگارچھوڑدیاگیا۔دوسری جانب وزارت مذہبی امورکے حکام کاکہناہے کہ منیٰ میں آمداورقیام کی ذمہ داری سعودی وزارت حج کے ذیلی ادارے مؤسسہ جنوبی ایشیاء کی ہے اورسوسے زائدمکاتب مؤسسہ کے زیرانتظام سہولیات فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی عازمین کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔