اسلام آباد(آن لائن)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کی قربانیوں سے انکارکرنے والے افغان مہاجرین کویورپی ممالک میں پناہ دیں ،ہم خطے کے ممالک ،یورپی ممالک اورامریکی تھنک ٹینک کواپنابیانیہ دیں گے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان30سے35سال سے افغان مہاجرین کوپناہ دیئے ہوئے ہیں اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمارقربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ
امریکی پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ نے قراردادمنظورکی ،پارلیمنٹ کی تجاویزپرپاکستان اپنابیانیہ تیارکریگا،ہم خطے کے ممالک سے رابطہ کریں گے ،یورپی ممالک کوبھی اپنے بیانیہ سے آگاہ کریں گے اورامریکہ میں حکومت ،تھینک ٹینک کوبھی اپنابیانیہ بتائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قربانیوں سے مکمل انحراف کرنے والے اگراتنادردرکھتے ہیں توافغان مہاجرین کویورپی ممالک میں لے جاکرآبادکریں اورانہیں سہولیات دیں ہم نے 35سال میزبانی کی ہے ۔