اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے کے لیے نئی امریکی پالیسی سامنے آئی ہے جو پاکستان کو قابل قبول نہیں ، خطے میں بھارتی اثرورسوخ ہمیں قبول نہیں ہے ، افغانستان میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان اورچین کے درمیان خطے کے معاملے پرمکمل ہم آہنگی ہے ،عیدکے بعدوزیرخارجہ چین،روس اوریورپ کادورہ کرینگے، ٹرمپ کے بیان کے بعدنئی سیکیورٹی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ملک کے استحکام کوبرقراراوریکجہتی کوفروغ دینا ہے،سیاسی استحکام نہیں ہوگاتوبراہ راست اثرسیکیورٹی پرپڑتاہے،جس ملک کی معیشت مضبوط نہیں اسکی دفاعی صلاحیت پراثرپڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت نے دفاعی ضروریات پرتبادلہ خیال کیا ہے ، ۔ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کومزیدمضبوط کرناہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے بعدنئی سیکیورٹی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ،