جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نظر انداز،پاکستان نے چین روس اوریورپ کے بارے میں اہم اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئی سیکیورٹی پالیسی پاکستان اور افغانستان کیلئے قابل قبول نہیں،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،بھارت کی خطے میں بالادستی ناقابل قبول ہے،ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کومزیدمضبوط کرناہوگا،سیاسی وعسکری قیادت نے دفاعی ضروریات پرتبادلہ خیال کیا،جس ملک کی معیشت مضبوط نہیں اسکی دفاعی صلاحیت پراثرپڑتاہے،

سیاسی استحکام نہیں ہوگاتوبراہ راست اثرسیکیورٹی پرپڑتاہے،پاکستان اورچین کے درمیان خطے کے معاملے پرمکمل ہم آہنگی ہے ،عیدکے بعدوزیرخارجہ چین،روس اوریورپ کادورہ کرینگے، افغانستان میں سب سے زیادہ فوج امریکاکی ہے،پاکستان بھی افغانستان میں امن چاہتاہے۔بدھ کو ٹی وی انٹرویوز میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام والے ملک میں پالیسیاں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں ، وزارت داخلہ چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اور اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ،2013کے مقابلے میں 2017کا پاکستان بہت بہتر ہے ، ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ، گزشتہ دس سال کے مقابلے میں ملکی معیشت میں بہت ترقی ہوئی ہے ، سیاسی مخالفین 2018کے انتخابی نتائج سے خائف ہیں ، دھرنے کے باعث سی پیک منصوبہ 8مہینے کی تاخیر کا شکار ہوا ، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی دھمکیوں کے باعث سرمایہ کاری متاثر ہوئی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور چوری نظر انداز کی جا رہی ہے ، دوسروں کو طعنے دینے والوں کے اپنے گھر میں چراغ تلے اندھیرا ہے ، وزارت داخلہ میں جدید انداز میں کام ہورہا ہے ، گزشتہ چار سالوں میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، نیشنل ایکشن پلان پر مزید توجہ کیساتھ کام کر رہے ہیں ، انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے ،

وزارت داخلہ میں مشاورتی کونسل قائم کر رہے ہیں جس سے ترجیحات کا تعین کرنے میں معاونت ہوگی ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا میں اسلحے کی بجائے تعلیمی اور تکنیکی جنگیں لڑی جا رہی ہیں ، انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے میڈیا بھی اپنا کردارادا کرے ، سیکیورٹی سے متعلق متعدد ملکوں سے باہمی تعاون جاری ہے ، پاکستان افغانستان میں ہر صورت امن کا خواہاں ہے ،

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں ناقابل فراموش ہیں ، پاکستان تین دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ، 2045تک ہماری آبادی 35کروڑ تک بڑھنے کا امکان ہے ، اس کے مطابق ہمیں انتظامات اور پالیسی بنانی ہوں گی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سب سے بڑی سیکیورٹی معیشت ہوتی ہے جبکہ معاشی ترقی کیلئے امن واستحکام ناگزیر ہے ،

ترقی کے فروغ کیلئے امن کا فروغ لازم وملزوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی سیکیورٹی پالیسی پاکستان اور افغانستان کیلئے قابل قبول نہیں، بھارت کی خطے میں بالادستی ناقابل قبول ہے ،ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کومزیدمضبوط کرناہوگا،سیاسی وعسکری قیادت نے دفاعی ضروریات پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جس ملک کی معیشت مضبوط نہیں اس کا دفاعی صلاحیت پراثرپڑتاہے،

ہم نے ملک کے استحکام کوبرقراراوریکجہتی کوفروغ دینا ہے۔پاکستان اورچین کے درمیان خطے کے معاملے پرمکمل ہم آہنگی ہے ،عیدکے بعدوزیرخارجہ چین،روس اوریورپ کادورہ کرینگے،اافغانستان میں سب سے زیادہ فوج امریکاکی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…