بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روک سکتے ہو تو روک لو۔۔! مریم نواز نے ’’خوفناک پابندی‘‘ توڑ ڈالی

datetime 30  اگست‬‮  2017 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام 17ستمبر کو بتادیں کہ اب مہرے ، پانامہ اور اقامہ کی سیاست نہیں چلے ، ا ب صرف شیر بولے گا اور 4سال سے سازش اور ملک کو کمزور کرنے والوں کا احتساب ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 120سے امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں موہنی روڈ پر جلسے کے کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

مریم نوا زکی موہنی روڈ آمد پر ایک کارکن خونخوار جانور شیر بھی لے آیا جبکہ کسی بھی عوامی اجتماع میں خونخوار جانورکو لانے پر پابندی عائد ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ احمد حسان ، خواجہ عمران نذیر سمیت کارکنوں کی بڑی تعدا د موجود تھی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے شرکاء سے سوال کیا کہ میٹرو بس کو جنگلہ بس کون کہتا تھا۔مہرا کون ہے اور کیااب مہرے کی سیاست چلے گی ۔انہوں نے کہاکہ 17ستمبر کو بتادینا کہ اب مہرے ، پانامہ او راقامہ کی سیاست نہیں چلے گی بلکہ اب ووٹ کی عز ت ہوگی اور ضمنی الیکشن میں عوام بتا دیں گے ووٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 17ستمبر کو لاہور والے مداریوں اور کھلاڑیوں کو بھگائیں گے اورلاہو رمیں صرف شیر بولے گااور4سال سے سازشیں اور ووٹ کو کمزور کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کس نے کی ہیں یہ سب عوام جانتی ہیں اورمیڑو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں کو بھی سب جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تمہیں ووٹ نہیں ملتا تو تم سازشیں کرتے ہو۔ ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اب مہرے کی سیاست نہیں چلے گی17ستمبر کو عوام شیر پر مہر لگا کر بتادیں گے کہ نواز شریف ا ب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں اور اب مہروں ،پانامہ ، اقامہ اور سازشی عناصر کی سیاست نہیں چلے گی۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے باضابطہ طور پر اپنی والدہ بیگم کلثو م نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ مریم نواز شریف کارکنوں کی ایک بڑی ریلی کی صورت میں جاتی امراء رائے ونڈ سے روانہ ہوئیں او رریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی موہنی روڈ پہنچی جہاں مرد و خواتین کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے پرتپاک استقبال کے لئے موجود تھی ۔

یہاں موجود کارکنوں نے مریم نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔مریم نواز شریف کارکنوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ اس موقع پر کارکن ڈھول تھاپ پر رقص کرتے رہے اور موہنی روڈ پر ہونے والے جلسے میں کارکنوں کی جانب سے گھوڑا کے رقص کابھی مظاہرہ کیا گیا ۔

مریم نوا زکی موہنی روڈ آمد پر ایک کارکن خونخوار جانور شیر بھی لے آیا جبکہ کسی بھی عوامی اجتماع میں خونخوار جانورکو لانے پر پابندی عائد ہے ۔اس مو قع پر لیگی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…