بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پوری دنیا کا ’’درد‘‘ رکھنے والے پاکستانیو! یہ بھی جان لو! 27 ویں شب کو جب سعودی عرب میں کشمیریوں کیلئے دعا کرانے کی اپیل کی تو حکام کی جانب سے کیا جواب ملا؟ شیخ رشید کا افسوسناک انکشاف

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلامی ممالک نے کبھی کشمیریوں کے لیے دعا بھی نہیں کی تو یہ ہماری مدد کیسے کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا، ہمارے سفارتی تعلقات بہت ہی کمزور ہیں دوسری طرف اسلامی دنیا بھی ہماری مدد نہیں کرتی۔ ہم تو پوری امت مسلمہ کا درد رکھتے ہیں مگر وہ لوگ تو کشمیریوں کی مدد تو دور کی بات ان کے لیے دعا بھی نہیں کرتے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں

جب سعودی عرب گئے تو انہوں نے اپنی پوری کوشش کی کہ 27 ویں شب کو کشمیریوں کے لیے دعا کرائی جا سکے مگر ان کی تمام تر کوششیں رد کردی گئیں، ایک طرف تو یہ عالم ہے اور دوسری طرف نریندر مودی کو سعودی عرب بلا کر سب سے بڑا سول اعزاز دیا جاتا ہے یہ اعزاز ہمارے حکمرانوں کو کبھی بھی نہیں دیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کے خلاف متحرک ہے اور وہ ٹرمپ جیسے صدر کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس لیے ضروری ہے کہ ہم بھی کوئی ٹھوس حکمت عملی اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…