اسلام آباد (آن لائن)دفتر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کو مسترد کرنے کے بعد نئی خارجہ پالیسی مرتب کرنے کے لئے پاکستانی سفیروں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ پاکستانی سفیر عید کے دنوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ سفیروں کا اجلاس عید کے فوراً بعد دفتر خارجہ میں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی سفیروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
کہ وہ اپنے ہم خیال ممالک کیس اتھ رابطے کر کے پاکستان کے لئے حمایت حاصل کریں۔ اسلام آباد میں ہونیو الے سفیروں کے اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ خواجہ آصف کرینگے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ چین، روس، ترکی اور یورپی ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ واضح رہے کہ چین، روس اور یورپی ممالک پاکستان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔