جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی،چین اورروس سے رابطے،وزیراعظم کے ترجمان نے اہم اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی پالیسی کاوزارت خارجہ ، دفاعی ادارے اورنیشنل سیکیورٹی کمیٹی جائزہ لے رہی ہے ہم بھی سوچ سمجھ کر پالیسی دیں گے چین ،روس اوردیگر ممالک سے گفتگو شروع ہوگئی۔ امریکی صدر کے بیان کے بعدوزارت خارجہ ، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیرخارجہ نے بھرپور بیان دیا شریف فیملی کیخلاف نیب جس طریقہ کار سے آگے بڑھ رہاہے اس پر ہم زیادہ پرامیدنہیں ہیں

نیب کی تمام کارروائی اس کے اپنے طے شدہ قانون کے برخلاف کی جارہی ہے گزشتہ تین سالوں میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں تین سو فیصد اضافہ کیاگیاہے ،مردم شماری کے نتیجے میں اگلے الیکشن میں پنجاب کی نشستیں کم ہوجائیں گی اور وفاق کی طرف سے پنجاب کیلئے مختص رقوم میں بھی کمی آئے گی، میں نے کسی نئے این آر او کی بات نہیں سنی ہمارے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں۔منگل کو پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاکہ امریکہ نے جیسے ہی اپنی پالیسی کااعلان کیا وزارت خارجہ، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھرپور بیان دیاوزار ت خارجہ ،دفاعی ادارے اورنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کام کررہی ہے ہم بھی سوچ سمجھ کر پالیسی دیں گے پھر چین، روس اور دیگر دوست ممالک سے گفتگو شروع ہوگی شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ معاملہ جس طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے اس پر ہم زیادہ پرامید نہیں ہیں نیب کا ایک قانون ہے جس کے تحت پہلے شکایت آتی ہے پھراسے نیب کاچیئرمین دیکھتا ہے کہ اس معاملے کو آگے بڑھایاجائے یانہیں اور جس کیخلاف شکایت ہوتی ہے وہ عدالت بھی جاسکتا ہے مگر شریف فیملی کیخلاف یہ پراسس نہیں کیاگیا نہ انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے کیونکہ انکوائری کمیٹی میں جس کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہوں

وہ عدالت جاکرکہہ سکتا ہے کہ بغض کی بنیاد پریہ کام کیاگیا ہے لیکن یہ طریقہ کار بھی اختیار نہیں کیاگیا نیب انویسٹی گیشن کی رپورٹ تیارکرکے چیئرمین نیب کو بھیجی جاتی ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ استغاثہ یاریفرنس دائر کرنا ہے یانہیں شریف فیملی کو یہ حق بھی نہیں دیاگیاجے آئی ٹی کے تعصب کی بات بھی نہیں کرونگا مگر یہ کون سا قانون ہے جس کے تحت شریف فیملی کے تمام قانونی حق کو معطل کردیاگیا ہے تو ایسے میں انصاف کی کیاتوقع ہے

آصف زرداری کی نیب ریفرنس میں بریت سے متعلق اپیل کرنے کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس کاجواب نیب دے سکتا ہے زرداری کے معاملے کو قانونی ماہرین دیکھ رہے ہیں جو فیصلہ کرینگے میں آپ کو آگاہ کرونگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شریف فیملی یہیں پر ہے یہیں پررہنا ہے کسی کی صحت پر سیاسی بات نہ کریں تو بہتر ہے بیگم کلثوم نواز بیمار ہیں ان کی بیماری ابتدائی سٹیج پر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کیبنٹ میٹنگ میں بھارت ،

امریکہ اورخارجہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے ہم جو پالیسی بنارہے ہیں اس میں تمام باتیں شامل ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین روز کے اندر وزیراعظم نے سی سی آئی ، پولیو، ای سی سی ،ایکنک اور کابینہ کے اجلاس منعقد کئے انہوں نے ایل این جی کاافتتاح بھی کیا اور آج وہ پارلیمنٹ بھی گئے حکومت شفاف طریقے سے اپنا کام آگے بڑھاناچاہتی ہے جیسے جیسے شفاف طریقے سے کام آگے بڑھے گا ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ترجیح انسانی بہبود اور ماحولیاتی آلودگی ختم کرناہے انہوں نے کہاکہ کچھی کینال کاایک کرپشن کیس ہے جس پر جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے رپورٹ دی تھی وزیراعظم نے پندرہ ستمبر تک فالو اپ رپورٹ مانگی ہے کہ اگر لوگوں کاپیسہ برباد ہوتا ہے تو کون کرتاہے مردم شماری کی رپورٹ سی سی آئی کی میٹنگ میں پیش کی گئی تھی تمام صوبوں کے وزرائے اعلی موجود تھے

شماریات بیورو نے عبوری رپورٹ دی جس کے مطابق ملک کی آبادی 270.7ملین ہوچکی ہے حتمی رپورٹ کی تیاری جاری ہے جس میں ہرفارم سکین کیاجاتاہے فائنل رپورٹ میں ایک ڈیڑھ یادو فیصد کافرق ہوسکتاہے شماریات بیورو آزادادارہ ہے اس نے فوج کیساتھ ملکرمردم شماری کی ہے یہ کام حکومت نے نہیں کیادیہی یاشہری کاتعین کرنا حکومت کاکام نہیں صوبے کی حکومت یالوکل باڈیز اس کاتعین کرتی ہے شماریات بیورو صرف گنتی کے بعد بتایا ہے کہ دیہی اورشہری علاقوں میں کتنے لوگ ہیں

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا سب سے بڑاکنسرن یہ ہے کہ صرف دواعشاریہ چارفیصد آبادی کم ہوئی ہے حالانکہ جتنی ہونی چاہیے تھی اتنی نہیں ہوئی لوگوں میں اب شعوربڑھا ہے تو آبادی بھی کم ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ ای سی سی نے فیصلہ کیاہے کہ سٹیل مل کے ملازمین کو دوماہ کی تنخواہ دی جائے کیونکہ عیدآرہی ہے سی سی آئی کی میٹنگ میں ہائرایجوکیشن کمیشن پر بات کی گئی وزیراعظم نے کہاکہ یونیورسٹیوں کے سٹینڈرزبہتر کرنے ہیں

پاکستان کی ٹاپ سو اورٹاپ پچاس یونیورسٹیوں میں شمار ہوں آنیوالاوقت پچاس سال کانہیں تین چار سال کاہے جس میں یونیورسٹیوں کامعیاربہتر بنانا ہے تاکہ انہیں عالمی سطح پررینکنگ میں لایاجاسکے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پولیو کے اجلاس کی بھی صدارت کی یہ بات باعث اطمینان ہے کہ منزل ہمارے قریب آچکی ہے دوہزار چودہ میں ملک میں پولیو کے تین سو چھ کیس تھے دوہزارپندرہ میں چون ،دوہزارسولہ میں بیس اور اب دوہزار سترہ میں صرف تین کیس سامنے آئے ہیں

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں ملک میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آئے اس کیلئے بھرپورکام کیاجائے راولپنڈی اسلام آباد،کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ہے یہاں نکاسی آب میں وائرس پایاجاتا ہے مائیگریشن اور سیکیورٹی ہمارے لئے پولیو رسک ہیں سیکیورٹی کے باعث جن علاقوں میں پولیو قطرے نہیں پلائے جاتے انہوں نے فوج ،رینجرز، پولیس اوردیگر اداروں کاشکریہ ادا کیا جو ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کررہے ہیں

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پہلے ماہانہ بنیادوں پر گندم خریدی جاتی تھی جس کے باعث سردیوں میں اس علاقے کارابطہ ملک سے کٹ جانے کے باعث وہاں گندم کی قلت ہوجاتی تھی اب فیصلہ کیاگیاہے کہ سردیوں میں سہ ماہی بنیادوں پر گندم خریدی جائے اورگرمیوں میں ماہانہ خریدی جائے اس عمل سے گلگت بلتستان میں گندم کی قلت نہیں ہوگی

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت آٹھ ارب روپے کاپیکج دیاگیا ہے کارڈ کے حامل کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے پہلے فیصلہ کیاگیاتھا کہ عام بیماریوں کے حوالے سے صوبے اور موذی بیماریوں کیلئے وفاقی حکومت امداد دے گی لیکن سندھ اورخیبرپختونخوا نے اس میں تعاون نہ کیاخیبرپختونخوا اپناپروگرام لے آیا

اب سندھ میں سو فیصد رقم وفاقی حکومت دیگی جبکہ کے پی میں دوسو روپے روزانہ سے کم آمدنی والے افراد کو بھی وفاقی حکومت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی کیونکہ کے پی کے کی حکومت نے سو روپے کاسٹینڈرمقررکیاہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر دوسو روپے کم سے آمدنی والا فرد تین لاکھ روپے تک کاعلاج کراسکے گاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے نیشنل واٹر پالیسی بنانے کابھی حکم دیاہے کیونکہ کچھ لوگ نلکوں سے پانی پیتے ہیں اور باقی لوگ بوتلوں کاپانی پیتے ہیں

وزیراعظم نے اس کاسخت نوٹس لیاہے کہ جو لوگ نلکوں کاپانی پیتے ہیں کیاوہ زہر پی رہے ہیں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ای سی سی کے اجلاس نے وزیراعظم نے انوائرمنٹ کے حوالے سے یورو تھری اور یورو فورسٹینڈر کااجراء کرنے کاحکم دیا ہے تاکہ کالادھواں بالکل ختم کردیاجائے جب وہ پٹرولیم کے وزیرتھے تو انہوں نے یورو ٹو کااجراء کیا وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ریگولیٹر کو مضبوط کیاجائے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر محدود وسائل ہوں تو پھر کسی نہ کسی جگہ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں وزیراعظم ہیلتھ پروگرام غریب ترین لوگوں کیلئے شروع کیاگیا ہے جسے بتدریج آگے بڑھایاجائے گاانہوں نے کہاکہ چارسالوں میں کرپشن کاایک کیس بھی سامنے نہیں آیاتو اس بات کو مانیں کہ پہلے کے مقابلے میں کرپشن نہیں ہوئی یاکم ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ اگر بنیادی تعیلم ٹھیک نہیں ہوگی تو ہائرایجوکیشن کیسے بہتر ہوسکے گی

تین سالو ں میں ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں تین سو فیصد اضافہ کیاگیا ہے لیکن یہ اضافہ کافی نہیں کسی نئے این آر سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجمان نے کہاکہ میں نے کسی نئے این آر او کی بات نہیں سنی ہمارے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگلے الیکشن میں مردم شماری کے نتائج کے مطابق پنجاب کی سیٹیں کم ہوجائیں گی اوروفاق کی طرف سے مختص رقوم بھی کم ہونگی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…