جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دھاندلی ، دھرنا ، اقامہ، مریم نوازنے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی ، دھرنا اور اقامہ صرف بہانہ ہے اصل نشانہ نواز شریف ہے ،کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا ،سڑکوں کا جال بچھانے والا اور سی پیک کا تاریخی منصوبہ دینے والا شخص نا اہل ہو سکتا ہے ؟،جو لاہور کی ترقی کے خلاف ہیں وہ کس منہ سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120سے امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مزنگ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،پرویز ملک،بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر ،ماجد ظہور، شہزاد منشی ،صباء صادق ،طارق مسیح گل ،حافظ نعمان ،کنول لیاقت ، مائزہ حمید ، رخسانہ شوکت سمیت کارکنوں کی بڑی تعدا د موجود تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے شرکاء سے سوال کیا کیا آپ کو نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور ہے ؟ جس پر کارکنوں نے بلند آواز میں ناں کہا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120وہ حلقہ ہے جس نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا ہے کیا چوتھی بار تیار ہو ۔ آپ کے ووٹ کی جو بے حرمتی کی گئی ہے کیا اس بے عزتی کابدلہ لو گے ؟۔ آپ سے جو ووٹ مانگنے آرہے ہیں ان سے پوچھیں آپ نے لاہور کے لئے کیا کیا ہے ۔ خیبر پختوانخواہ میں عوام نے آپ کو ووٹ دیا آپ نے ویاں کیا کیا ۔ آپ تقریروں میں ترقی کے خلاف بات کرتے ہو لاہور کی ترقی کے خلاف بات کرتے ہو آج کس منہ سے ووٹ مانگنے آرہے ہو ۔ نواز شریف گزشتہ چار سال سے خاموش ہے اب وہ بول رہا ہے تو آپ کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے ۔ ڈیڑھ سال سے مقدمہ چل رہا ہے جو کیس کرپشن سے شروع ہوا وہ اقامہ پر ختم ہوا ، اس سے ثابت ہو گیا کہ آپ کا لیڈر صادق بھی ہے اور امین بھی ہے ۔ دھاندلی ، دھرنا اور اقامہ صرف بہانہ ہے اصل نشانہ نواز شریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چلو آج فیصلہ کرتے ہیں اس ملک کو ایٹمی طاقت کس نے بنایا ، موٹر وے کس نے بنائی ، سی پیک کس نے دیا ، لاہور کو میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کس نے دی ، وہ کون ہے جس نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ،وہ کون ہے جس نے دہشتگردی کاخاتمہ کیا ، زیادتی کس سے ہوئی ہے؟۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کیا نواز شریف کو کامیاب کراؤ گے ، سازش کرنے والوں کو جواب دو گے ، ہاتھ اٹھا کر وعدہ کرو مہروں کی سیاست کو دفن کرو گے ۔

17ستمبر کو لاہور بولے گا ، یہ شیر بولیں گے اور یہاں سے پوری دنیا کو جواب جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ووٹ کی بے حرمتی کا بدلہ لو گے، ووٹ کی عزت کراؤ گے ۔نواز شریف اللہ کے فضل سے بحال ہوں گے جو زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کرو گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری او رآپ کی والدہ اس حلقے سے انتخاب لڑ رہی ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا کرے اور زندگی دے ،17ستمبر کو شیر آئے گا انشا اللہ شیر آئے گا او رپوری دنیا دیکھے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر دیکھو دیکھو کون آیا شیر شیر آیا کے نعرے بھی لگوائے ۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے باضابطہ طور پر اپنی والدہ بیگم کلثو م نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔ مریم نواز شریف کارکنوں کی ایک بڑی ریلی کی صورت میں جاتی امراء سے رائے ونڈ سے روانہ ہوئیں او رریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچی ۔ مریم نواز شریف نے مزار پر چادر چڑھائی اور اپنی والدہ کی جلد صحتیابی اور این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے دعا کی ۔ بعد ازاں مریم نواز شریف کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں مزنگ پہنچیں جہاں مرد و خواتین کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے پرتپاک استقبال کے لئے موجود تھی ۔

یہاں موجود کارکنوں نے مریم نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔مریم نواز شریف کارکنوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ مرکزی دفتر کے ا فتتاح کے موقع پر لیگی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…