پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے رویئے میں تبدیلی،بیرون ملک کب جارہے ہیں؟مریم نواز نے اہم اعلان کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیں ہے ، اگر وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ،ملک کی سمت درست کرنے کے لئے تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے ، نواز شریف آج بدھ کو لندن روانہ ہو رہے ہیں اور مجھے بھی جیسے ہی فراغت ملے گی والدہ کی تیماری دادری کے لئے روانہ ہو جاؤں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے دربار پر چادر چڑھائی اور اپنی والدہ کی جلد صحتیابی اور این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین ،سیف الملوک کھوکھر، علی ایاز صادق سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا اور اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ برا وقت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جس حال میں بھی رکھا بڑا چھا رکھا اور آئندہ بھی بہت اچھے کی امید ہے ۔انہوں نے والدہ کی عیادت کے لئے لندن روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ میری والدہ کی انتخابی مہم ہے اور اس کی ذمہ داری میرے حصے میں آئی ہے اور مجھے اسے نبھانا ہے ۔نواز شریف آج بدھ کو لندن جارہے ہیں وہ ہم سب کی نمائندگی کریں گے جیسے ہی فراغت ہو گی میں بھی لندن جاؤں گی ۔میری اپنی والدہ سے روز بات ہوتی ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا کرے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اداروں سے متعلق رویہ تلخ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تلخ کہنا مناسب نہیں ہے ۔وہ اتنی دیر چپ رہے ہیں اور اگر اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے ۔

ان کا رویہ بالکل بھی تلخ نہیں ہے ۔سچائی اگر تلخ لگتی ہے تو کئی مرتبہ سچائیاں اور تلخ حقیقت بیان کرنی پڑتی ہے۔ ملک کی سمت درست کرنے کے لئے آپ کو تلخ حقیت بھی بیان کرنی پڑتی ہے۔ نواز شریف جب بات کرتے ہیں دنیا انہیں سنتی ہے وہ جو بات کرتے ہیں ملک کے لئے کرتے ہیں اس لئے دنیا انہیں سنتی ہے او رانہیں سننا چاہیے ۔

قبل ازیں مریم نواز شریف ریلی کی صورت میں جاتی امراء رائے ونڈ سے روانہ ہوئیں تو اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی ان کے ہمراہ تھی جو سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔پولیس کی طرف سے اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…