اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث ایگزیکٹ کے نائب صدر اور ملزم عمیر حامد کو 21 ماہ کی سزا سنا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے جعلی ڈگریوں کے کاروبر میں ملوث ملازم عمیر حامد کو 21 ماہ کی سزا اور سو ڈالر جرمانہ کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیا احاطہ عدالت میں ملزم عمیر حامد نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کیا۔ اپنے کام پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے
عمیر حامد نے کہا کہ وہ ایگزیکٹ کا ملازم تھا جہاں وہ جعلی ڈگریوں کے کاروبار میں ملوث تھا۔ وفاقی جج نے سزا سنانے سے قبل پراسیکیوشن اور ملزم کے وکیل کے مؤقف کو بھی سنا۔ امریکی عدالت کی خاتون جج رونی ابرامز نے 5.3 ملین امریکی ڈالرز (55کروڑ 65 لاکھ روپے)کی وہ رقم بھی ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جو ایگزیکٹ نے جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے کما کر امریکی بینک اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی تھی۔