اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کار صابر شاکر نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان اب اس کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے بیانات دے کر امریکہ پاکستان پر اپنا پریشر بنائے رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں وہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی
جو وہ چاہتا تھا۔امریکہ چاہتا تھا کہ کابل میں اپنی حکومت قائم کرے اور وہاں سے بیٹھ کر چین کو کنٹرول کرے، اور پاکستان کو بھی استعمال کرے تا کہ بھارت کا خطے میں اثر و رسوخ بڑھایا جائے ، جو نہیں ہو سکا۔ ان کو معلوم ہے کہ پاکستان جو ڈکٹیشن ماضی میں لیتا رہا ہے وہ اب نہیں لے گا۔صابر شاکر نے پروگرام کے دوران مزید کیا کہا آپ بھی سنئے: