پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

این اے120،مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ این اے 120مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ،عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،انتخابی مہم میں عوام کی طرف سے بھرپو ر پذیرائی مل رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء رائے ونڈ میں این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویزرشید ، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر آصف کرمانی ،(ن) لیگ لاہور کے پرویز ملک، خواجہ احمد حسان ،شائستہ پرویز ملک،بلال یاسین ،ماجد ظہور، ڈاکٹر اسد اشرف،سید توصیف شاہ ، چوہدری شہباز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاسوں میں اب تک کی انتخابی مہم کا جائزہ اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز آج بھی متحرک کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں انتخابی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات دیں گی جبکہ آج منگل کو مزنگ میں مرکزی دفتر کا افتتاح بھی کریں گی ۔مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ این اے 120(ن)لیگ کا گڑھ ہے اور ضمنی انتخاب میں عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے بھرپو رپذیرائی مل رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور اس راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…