منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

خیبر ایجنسی:قبائلی افراد کا نئی امریکی پالیسی کے خلاف طورخم سرحد تک احتجاجی مارچ

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی (آن لائن)وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی کے قبائلی افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور افغانستان و پاکستان کے لیے جاری کی گئی نئی پالیسی کے خلاف طورخم سرحد تک احتجاجی مارچ کیا۔خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد لنڈی کوتل میں حمزہ بابا گرانڈ میں جمع ہوئی، جس کے بعد ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے یہ مظاہرین طورخم سرحد کی جانب بڑھے۔احتجاجی ریلی میں سیکڑوں گاڑیاں بھی شامل تھیں

جبکہ مظاہرین میں شامل کئی افراد کا تعلق سکھ برادری سے تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز (27 اگست کو) قبائلی عمائدین نے ایک جرگے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر احتجاجی مظاہرے کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری جانب قبائلی مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے پاک-افغان سرحد پر واقع طورخم گیٹ کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قبائلی افراد کی ریلی کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے باب پاکستان کو بند کیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر کے خلاف سیاسی جماعتوں، قبائلی افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرے کیے۔پاک-افغان سرحد کے نزدیکی شہر چمن میں نکالی گئی ریلی میں احتجاجی مظاہرین نے امریکی صدر اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ بلوچستان میں بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاری دہشت گردی کو روکے جانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی قومی پرچم لہراتے مظاہرین شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے صوبے میں بھارتی مداخلت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ادھر سبی میں بھی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان اور قبائلی افراد سڑکوں پر نکلے اور امریکا کی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے وطن کے دفاع کا عزم کیا۔

مظاہرین نے عہد کیا کہ وہ پاکستان کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز (27 اگست کو) کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کی جانب سے نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک ‘امریکا مردہ باد ریلی’ نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم کراچی پولیس نے امریکا کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف نکلنے والی اس ریلی کو امریکن قونصلیٹ تک جانے نہ دیا۔مظاہرین نمائش چورنگی میں جمع ہوئے تھے کہ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے کارکنان کو منتشر کردیا جبکہ ریلی میں شامل کئی رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، پاکستان اور خطے کی نئی پالیسی دیتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کو پاکستان کی جانب سے رد کردیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…