لاہور ( آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ایک شہری محمود نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے25 اگست کے وکلا کنونشن میں نواز شریف کے بیان کو بنیاد بنایا ہے
اور موقف اپنایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے وکلا سے اپنے خطاب میں پاناما فیصلے پر تنقید کی ، ان کا یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔