منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی گلزار خان انتقال کرگئے

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

پشاور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق بیورو کریٹ گلزار خان مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئے۔رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔گلزار خان پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 4 سے 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔رکن قومی اسمبلی بننے سے پہلے گلزار خان بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں

اور بحیثیت بیورو کریٹ اپنی سروس کے دوران وہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پولیٹیکل ایجنٹ برائے جنوبی وزیرستان اور چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رہ چکے تھے۔گلزار خان کا شمار تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں ہوتا تھا اور خیبر پختونخوا میں چند وزرا سے اختلافات کے باعث وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے جبکہ 2014 کے دھرنے کے دوران انہوں نے چند دیگر منحرف ارکان کی طرح اسمبلی رکنیت چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ‘رکن قومی اسمبلی گلزار خان کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، اللہ مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے’۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے بھی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…