سیالکوٹ(آئی این پی )وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوست کرے ، پاکستان پر 90فیصد سے زائد حملے افغانستان سے ہی ہوئے ہیں ، افغانستان کے فوجی طالبان کو امریکی اسلحہ بیچتے ہیں ، امریکہ 16سال کی اپنی ناکامیاں پاکستان پر نہ ڈالے ، ہم نے اتحادی بن کر بہت نقصان اٹھائے ہیں ، امریکہ افغانستان کے مسئلے کا حل تلاش کرے س،
پاکستان نے اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30,35سال خدمت کی ، امریکہ کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کرے ، افغانستان کا 40فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے ۔انہوں نے کہ اکہ پاکستان پر 90فیصد سے زائد حملے افغانستان سے ہی ہوئے ہیں ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں امریکہ مدد کرے ، پاکستان نے اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے ، قیام امن کیلئے پاکستان کے دو لاکھ فوجی کام کر رہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے فوجی طالبان کو امریکی اسلحہ بیچتے ہیں ، امریکہ افغانستان کے مسئلے کا حل تلاش کرے ، افغانستان نے 650کلومیٹر تک سرحد پر کوئی پوسٹ نہیں بنائی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ 16سال کی اپنی ناکامیاں پاکستان پر نہ ڈالے ، 70سال سے پاکستان امریکہ کا بااعتماد ساتھی رہا ہے ، ہم نے اتحادی بن کر بہت نقصانات اٹھائے ہیں ، ہم امریکہ سے تعلقات برقرار رکھ کر غلط فہمیاں دور کرناچاہتے ہیں ، افغانستان کا امن واپس لایا جاسکتا ہے ، یہ ہماری بھی ضرورت ہے ۔