ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی وزیر کے دورے کی منسوخی،آپ سے بات کرنے کا ہمارے پاس اب وقت نہیں،پاکستان نے پہلی بار امریکہ کے ساتھ ایساکام کردیا کہ سوچابھی نہ ہوگا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر،دفترخارجہ کی تصدیق

datetime 27  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر سنگین الزام تراشی کے باعث دورہ امریکہ ملتوی اور امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کردیا ہے ، پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی حکام فی الحال امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کو وقت نہیں دے سکتے ۔حالات سازگار ہونے کے بعد ملاقاتیں ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ ، افغانستان میں اپنی ناکامیوں کابوجھ پاکستان پر نہ ڈالے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف فی الحال امریکہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ پاکستان امریکی صدر کی الزام تراشیوں کے بعد نئی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی جنگ امریکہ کا ساتھ دے کر بہت نقصان اٹھایا ہے۔ دھشتگردی کا خاتمہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ، پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔دھشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔امریکہ کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔دوسری جانب امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ، اور افغانستان کیلئے معاون خصوصی ایلس ویلزجو 28اگست سے ڈھاکہ، اسلام آباد اور کولمبو کا دورہ متوقع تھا ، انہوں نے اسلام آباد میں اعلی حکومتی حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں مگر پاکستانی قیادت نے ایلس ویلز سے ملنے سے انکار کردیا۔پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کی پاکستان پر الزام تراشی کے باعث آئندہ کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔لہذا حکومتی وزراء ، اعلی سرکاری حکام امریکی مہمان کو وقت نہیں دے سکتے۔امریکی نائب وزیر خارجہ دورہ جنوبی ایشیاء کے دوران امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی ، دھشتگردی کے خلاف جنگ سمیت اقتصادی صورتحال پربات کرنا چاہتی تھی۔اس کے علاوہ ایلز ویلز کے دورے میں یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحیرہ ہند کانفرنس میں خطاب کرنا شامل ہے۔

واضع رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء اور افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی میں پاکستان پر دھشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے الزامات عائد کئے اور پاکستان کوسنگین دھمکیاں دیں۔ دریں اثناء دفترخارجہ نے کہاکہ امریکی وفدکادورہ حکومت پاکستان کی درخواست پرملتوی کیاگیا،امریکی وفدکادورہ باہمی رضامندی سے دوبارہ طے پایاجائیگا۔اتوارکے روزجاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے کہاکہ امریکی وفدکادورہ پاکستان ملتوی ہوگیاہے ،دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پرملتوی کیاگیا،امریکی وفدکادورہ باہمی رضامندی سے دوبارہ طے پایاجائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…