منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے کیا پیغام دیا جس کی وجہ سے امریکی وزیر کا دورہ منسوخ کر دیا گیا؟ امریکی سفارتخانے نے تصدیق کر دی

datetime 27  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز جو امریکی کی جنوبی ایشیا پالیسی کے بعد پاکستانی ردعمل کی وجہ سے پاکستان 28 اگست کو آ رہی تھی، ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مناسب وقت تک ملتوی کیا گیا ہے، ایسا پاکستانی اعلیٰ حکام کی مصروفیات کی وجہ سے ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں مگر پاکستانی حکام کی طرف سے وقت نہ ملنے کی وجہ سے امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے پاکستان افغانستان پالیسی بیان کے دوران پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی اعلیٰ حکا م سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے الزامات کے جواب میں امریکی سفارت کار کو امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کا وقت دینے سے انکار کردیا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستان نے سخت ردعمل دیا، اسی ردعمل کے نتیجے میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے ہنگامی دورے پر آ رہی ہیں۔ وہ کل پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے حالیہ صورتحال پر بات چیت کریں گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل پر امریکی حکام پریشان ہو گئے ہیں، دو ہفتوں کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دوسرے دورے پر جلد اسلام آباد آئیں گی۔ نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا بارے امریکی پالیسی بارے اعتماد میں لیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے، امریکی کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچ رہی ہیں یہ ان کا دو ہفتوں میں دوسرا دورہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…