بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کسی کے فیصلوں پر چلنے کے پابند نہیں،اب کیا کرنے والے ہیں؟پاکستان نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیدیا

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی پالیسی اور ہماری اپنی پالیسی ہے‘ کسی کے فیصلوں پر چلنے کے پابند نہیں ٗ جو قومی مفاد میں ہو گاوہی کریں گے‘ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیخلاف باتیں کرنے والے سن لیں سی پیک کو ہر حال میں مکمل کرینگے،ملک میں ترقی کے عمل کو نہیں رکنے دیں گے اور پاکستان کی سلامتی کا تحفظ بھی ہر قیمت پر کرینگے‘

کچھ لوگوں نے جمہوری طریقے سے آگے نہ آنے پر مایوس ہو کر پاناما کا ڈراما شروع کیا‘یہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ممالک سے فنڈنگ لیتے ہیں اور اس کا حساب بھی نہیں دیتے ،پاناما فیصلے پر عملدرآمد کرلیا لیکن اس پر تحفظات ہیں جن کی بناء پر نظرثانی کی اپیل دائر کی ‘ وہ وقت ضرور آئے گا جب تاریخ اس فیصلے پر اپنا فیصلہ دے گی،وہ اتوار کے روز نارووال پسرور روڈ بحالی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی رانا عبد المنان،وسیم بٹ،ضلعی چئیرمین احمد اقبال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،پروفیسراحسن اقبال نے کہا کہ وطن عزیز کو پرامن بنانے کیلئے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں‘ جو ہمارے اپنے مفاد میں بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اس کا ایٹمی پروگرام کچھ لوگوں کو پریشان کر رہا ہے‘ وہ نواز شریف ہی تھے جنہوں نے مئی 1998ء میں بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کئے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیخلاف جو لوگ باتیں کر رہے ہیں وہ سن لیں کہ سی پیک کو ہر حال میں مکمل کرینگے‘ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں مکمل امن قائم ہو جائے گا‘ 2013ء میں معیشت ڈوب چکی تھی‘ چار سالوں میں ہم نے معیشت کو پٹڑی پر ڈال دیا اور اب ترقی کی شرح نمو 5.3 فیصدہے‘ یہی حسد دشمنوں کولے ڈوبا ہے‘ وہ پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے‘

سی پیک کے ذریعے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی‘بلوچستان‘ گلگت بلتستان کشمیر سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جو تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں‘ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جمہوری طریقے سے آگے نہ آنے پر مایوس ہو کر پاناما کا ڈراما شروع کیا‘یہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ممالک سے فنڈنگ لیتے ہیں اور اس کا حساب بھی نہیں دیتے‘

جن لوگو ں سے یہ فنڈنگ لیتے ہیں‘ ان کے بھی کچھ مقاصد ہیں‘ یہ لوگ ان لوگوں کے مقاصد کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں اور دوبارہ پاکستان کو پستی کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اس فیصلے پر عملدرآمد کرلیا ہے لیکن اس پر تحفظات ضرور ہیں جن کی بناء پر نظرثانی کی اپیل دائر کی ہے‘

وہ وقت ضرور آئے گا جب تاریخ اس فیصلے پر اپنا فیصلہ دے گی‘ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی وجہ سے ملک کی سٹاک مارکیٹ کو 14 ارب روپے کا نقصان ہوا لیکن ملک میں ترقی کے عمل کو نہیں رکنے دیں گے اور پاکستان کی سلامتی کا تحفظ بھی ہر قیمت پر کرینگے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی اس کی مقبولیت کا منہ بولتاثبوت ہے‘

2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اور حکومت بنائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں بھی اقدامات کئے ہیں، ملک بھر میں یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں‘ طلباء میں لیپ ٹاپ مفت تقسیم کر رہے ہیں‘ ریسرچ کے میدان میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے‘وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں چپے چپے پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں اور نئے منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے‘ 2013

ء میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت ملی تو ملک کو 20,20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا‘ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا‘ یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان پتھر کے زمانے میں چلا گیا ہے‘ پہلے چار سال میں ہم نے سسٹم میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی‘2025ء تک مزید 15ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے‘ پچھلے 67 سالوں میں پاکستان میں اتنی بجلی پیدا نہیں ہوئی جتنی4 سالوں میں بجلی پیدا ہوئی یہ سب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ4سال قبل ملک میں دہشت گردی اتنی زیادہ تھی کہ روزانہ کی بنیاد پردرجنوں افراد مارے جارہے تھے لیکن اب صورتحال بالکل مختلف ہے‘ 2013ء میں ملک دہشت گردوں کے نرغے میں تھا لیکن اب دہشت گرد حکومت کے نرغے میں ہیں‘ محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور پوری قوم نے ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا‘ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نارووال پسرور وڈ بحالی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا،یہ سڑک سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو چکی تھی‘ 27.36 کلومیٹر نارووال پسرور روڈ پر968.188 ملین روپے لاگت آئیگی‘ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائیگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…