اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

افغان طالبان ،پاکستان کھل کرسامنے اگیا، ایک ہی وقت میں امریکہ اور افغانستان دونوں کو جھٹکا،حیرت انگیزاعلان

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)افغان طالبان امریکا اور افغانستان کا مسئلہ ہیں،وہ جانے اور ان کا کام جانے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے کئی بار پاکستان کو استعمال کیا اور مصیبت ہمارے گلے میں ڈال کر چھوڑ چکا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے بیان پر ردعمل میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکا افغانستان میں 16 سالہ ناکامیوں کی ذمے داری پاکستان پر نہ ڈالے،

افغانستان کا 40 فیصد حصہ اب بھی طالبان کے زیر اثر ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان طالبان امریکا اور افغانستان کا مسئلہ ہیں،وہ جانے اور ان کا کام جانے،پاکستان نے تو اپنے علاقے سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے 2 لاکھ فوجی دہشت گردوں کیخلاف برسر پیکار ہیں ٗ امریکا بتائے کہ اس کی افغانستان میں کارکردگی کیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے گھر میں ہیں اور امریکا کو واپس جانا ہے ، وقت امریکا کا مسئلہ ہے، طالبان کہہ چکے ہیں کہ وہ گھڑی نہیں پہنتے۔خواجہ آصف نے امریکا پر زمینی حقائق بھی واضح کر تے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی ساز بھی سمجھتے ہیں کہ افغان مسئلے کو کوئی فوجی حل نہیں ٗپاکستان امریکا سے تعلقات اور اعتماد کی بحالی چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان 70 سال سے امریکا کا اتحادی ہے جس کا پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا ٗواشنگٹن نے کئی بار اسلام آباد کو استعمال کیا اور مصیبت ہمارے گلے میں ڈال کر چھوڑ گیا ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر تعجب اور انتہائی افسوس ہے ہم امریکا سے تعلقات برقرار رکھ غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں اور اگر امریکا کو پاکستان پر یقین نہیں تو افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا بندوبست کرے ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے افغان مہاجرین کی 30 ٗ35 سال خدمت کی ٗہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کیوں کہ یہ پاکستان کی ضرورت ہے ٗوہاں کا امن واپس لایا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے امریکا کو پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا اورمسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…