پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکہ سے تعلقات کا خاتمہ، ترجمان دفترخارجہ نے اہم ترین اعلان کردیا‎

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کے بعد پاکستان کا دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس مشکل وقت پاکستانی وزیر خارجہ نے اگلے چند دنوں میں چین، ترکی اور روس کے دورے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں

واضح رہے کہ دورہ کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا تھا۔ ایسے وقت میں دورے کا مقصد ان دوست ممالک کو اعتماد میں لینا ہے۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف جن کا دورہ امریکہ شیڈول تھا اسے ملتوی کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ کی بجائے چین، روس اور ترکی کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ان دوروں کا مقصد امریکہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کی نئی پالیسیوں سے پاکستان پر پریشر یا پاکستان کو اکیلا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اسے خطے میں اہم ممالک کی طرفداری حاصل ہے۔ اس مشکل وقت میں ماسکو اور بیجنگ نے افغان پالیسی پر امریکی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کے حق میں پالیسی بیان جاری کئے اور امریکہ پر واضح کیا کہ اگر افغانستان میں حالات معمول پر لانے ہیں تو پاکستان کی قربانیوں کو اہمیت دینا ہو گی اورپاکستان کی شمولیت کے بغیر افغان میں امن ممکن نہیں۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں تناؤ سے تعلقات ختم نہیں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا کا امن برباد کرنے کے درپے ہے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے افغان سرزمین استعمال کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…