لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اب (ن) لیگ کی بادشاہت کا دور ختم ہو چکا ہے ‘(ن) لیگ افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کو کمزور کر نے کی سازش کر رہی ہے‘دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قر بانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ‘حکمران دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں کبھی سنجیدہ نہیں رہے ۔
وہ اتوار کے روز پاک افواج کے شہید میجر علی ناصرکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور چیئر مین سیکرٹر یٹ میں این اے120کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحر یک انصاف کے وکلا ونگ سمیت دیگر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے عمران خان نے میجر علی ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید کی ملک اور قوم کیلئے خدمات پر انکو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیلئے افواج پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں انکی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے ۔پارٹی وفود سے ملاقاتوں کے دوران عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے اس ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ اداروں کو کمزور کر نے کی سازشیں کیں ہیں اور آج بھی (ن) لیگ اداروں کو کمزور کر نے کی سازشیں کر رہی ہیں لیکن اب انکی بادشاہت کا دورہ ختم ہو چکا ہے اور قوم انکی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ خر ید کر کامیابی حاصل کر نا (ن) لیگ کی پرانی عدت ہے مگر اب پاکستان کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اس لیے (ن) لیگ لوگوںکو جھانسے دیکر بے وقوف نہیں بناسکتی ۔