جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی کرپشن پرلکھی گئی کتاب نے پاکستان میں دھوم مچا دی

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آؒ باد (آن لائن) کرپشن پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن پر لکھی گئی کتاب نے پاکستان میں مچا دی ۔ پانامہ فیصلہ آنے کے بعد ہزاروں کاپیاں فروخت ہو گئی ہیں یہ کتاب ریمنڈ ڈبلیو بیکر نے تحریر کی اور کتاب کا عفران ہے ۔ CAPITALISM,S ARCHILLES HEEL امریکی مصنف نے اپنی اس کتاب مین نواز شریف کی کرپشن بارے دستاویزاتی ثبوت بھی فراہم کئے ہیں ۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومتوں کے دوران قومی خزانہ

سے 418 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کر کے بیرون ملک میں اثاثے بنائے ہیں ان میں لاہور اسلام آباد موٹر وے سے 160 ملین امریکی ڈالر کی کمیشن بھی حاصل ہے جو نواز شریف ڈائیوکمپنی سے وصول کی تھی جبکہ نواز شریف نے پاکستانی بنکوں سے قرضہ کے نام پر 140 ملین ڈالر بھی لوٹے ہیں جبکہ چینی کی برآمد پر حاصل کی گئی سبسڈی کے نام پر نواز شریف 60 ملین ڈالر قومی خزانہ سے لوٹے ہیں اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی خزانہ کے 11 ارب لوٹ کر رائے ونڈ اسٹیٹ خریدی تھی ۔ کتاب میں سکینڈل حدیبیہ پیپرز مل کا تفصیل کے ساتھ ذکر ہے جبکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے 643 ملین روپے کا فراڈ بھی شامل ہے ۔ رائیونڈ اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ کے نام پر قومی خزانہ سے 620 ملین لوٹے گئے تھے ۔ ریمنڈ بیکر لکھتا ہے کہ نواز شریف نے بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی خریداری میں کرپشن کی تھی کرپشن کے ذریعے مری میں جائیداد خریدی گئی ۔ منی لانڈرنگ کے لئے پاسپورٹ جعلی بنائے گئے ۔ کوہ نور انرجی مل کے نام پر 450 ملین لوٹے گئے اور قانون سازی کر کے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا جبکہ بنکوں کے 35 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے ۔ کتاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں دھڑا دھڑ فروخت ہو رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…