جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

پی پی کے سینئر رہنما ،سابق وفاقی وزیر خالدکھرل طویل علالت کے بعد 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ،سابق وفاقی وزیر خالداحمدخان کھرل طویل علالت کے بعد 80سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ، سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر نے خالد احمد خان کھرل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ خالد احمد خان کھرل طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا ۔ خالد احمد خان کھرل کے انتقال کی خبر سنتے ہی انکے عزیز و اقارب ، دوست احباب ، فیصل صالح حیات، چوہدری احمد مختار ،جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ان کی رہائشگاہ شادمان پہنچ گئے او راہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ مرحوم نے سوگوار خاندان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں ۔ مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے لاہور کے علاقہ شادمان IIسے آبائی علاقہ کمالیہ لیجایا گیا ۔ خالد احمد خان کھرل کا شمار سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کے فرائض سر انجام دئیے ۔ مرحوم پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے بھی ممبر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…