جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کلثوم نواز بیرون ملک کیوں گئیں؟عمران خان نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر نوازشریف کوبھی بہت افسوس ہوگا

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور میں کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے کلثوم نواز کو اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا، نوازشریف نے عدالت میں جھوٹ بولاجس کی وجہ سے وہ نااہل ہوئے ، این اے 120 کا الیکشن بہت اہم ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح کا ملک چاہتے ہیں،ہم نے این اے 120 کی عوام کو بیدار کرنا ہےْ

نوازشریف سپریم کورٹ کے خلاف زبان استعمال کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر جہانگیر خان ترین ، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود ، عبدالعلیم خان، اعجازاحمدچوہدری، ،چوہدری محمد سرور، سید صمصام علی بخاری، میاں اسلم اقبال،فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار،ڈاکٹر شاہدصدیق، آجاسم شریف ،زبیر نیازی، شوکت بھٹی،سہیل ظفرچیمہ، رانا ندیم احمد، میاں افتخار،فواد رسول بھلر، عاصم شوکت، نذیر چوہان ، کامران ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا اربوں روپے کا پیسہ چوری ہو کر باہر گیا، کارکن عوام کو بتائیں کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو آپ کرپٹ لوگوں کا ساتھ دیں گے، ہم نے این اے 120 کی عوام کو بیدار کرنا ہے، نوازشریف کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ایک سال سے زائد کا عرصہ دیا گیا ، نوازشریف کی ذمہ داری تھی کہ وہ ثابت کرتے کہ وہ بیقصور ہیں، دنیا کی جمہوریت میں جب الزام لگتا ہے تو حکمران عہدہ چھوڑ دیتا ہے، نوازشریف نے جب لندن کے فلیٹس خریدے اس وقت وہ وزیراعظم تھے، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور میں کینسر کا کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے کلثوم نواز کو اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا، عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جنگوں کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں ہوتے لیکن سمجھ نہیں آتی سیاسی مخالفین بالخصوص (ن) لیگ کے وزرا کینسر کے خیراتی ہسپتال پر کیوں حملے کرتے ہیں

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہسپتال کے مالی معاملات میں کرپشن ہوئی ہے تو ہسپتال کے اکاونٹس آن لائن ہیں حکومت (ن) لیگ کے پاس ہے سب سے پہلے مجھے جیل میں ڈالیں اور تحقیقات کرائی جائیں،اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ کے لٹیروں کا سردار آصف زرداری ہے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے 30 سالہ دور حکومت میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا گیا جہاں کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بے سہارا اور غریب افراد کا مفت علاج ہوتا ہو،

کینسر کے علاج کے لیے متبادل ادارے نہ بننے کی وجہ سے ہی آج بیگم کلثوم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانا پڑا، میری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یات ہوں اور اپنے ملک میں آئیں،اس خبرکوبھی پڑھیں، پاکستان امریکی امداد کے بغیر بھی جنگ لڑسکتا ہے،چیئرمین عمران خان نے این اے 120 ، پی پی 139 کی یوسز کے عہدیداروں اور ورکروں سے سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملاقاتیں کیں،

اس موقع پر عمران خان نے پی پی 139 کے عہدیداروں ، ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 120 کا الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے اور تمام لوگوں نے گھرگھر جا کر عوام کو بیدارکرنا ہے اور ان کو تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کے لئے ووٹ کے لئے آمادہ کرنا ہے اور ان کو بتانا ہے کہ ملک کا مستقبل کرپٹ عناصر سے چھٹکارے کے بغیر ممکن نہیں ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری جیسے تحفے دیئے ہیں ،

( ن) لیگ کی حکومت کی ترجیح میں ہیلتھ اور ایجوکیشن نہیں بلکہ ان کی ترجیح میں ایسے منصوبے ہیں جس میں سے ان کمیشن بنتی ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا علاج بالکل مفت ہوتا ہے اور اس کا سالانہ خسارہ 500 کروڑ ہے لیکن پاکستانی عوام اس خسارے کو پورا کر رہی ہے اور دوسری جانب حکومتی ادارے ایک خیراتی ادارے کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے اور حکومتی وزرا خیراتی ہسپتال پر تنقید کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، میری گزارش ہے کہ حکومتی وزرا بے سہارا اور غریب عوام کے لئے بنائے گئے ادارے پر تنقید نہ کریں یہ میری ذاتی فیکٹری نہیں بلکہ ایک ہسپتال ہے، چیئرمین سیکرٹریٹ عمران ماڈل ٹاؤن میں حبیب عرفانی سے ملاقات کے لئے روانہ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…