منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر خارجہ امریکہ نہیں بلکہ کن 3 ممالک جائیں گے؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا، امریکہ کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ

datetime 26  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جانب سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی آنے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تین ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے ان دوروں کے دوران وہ ان تین دوست ممالک کو افغانستان پالیسی بارے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیں گے، پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دورہ چین، روس اور ترکی کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور وہ ان تین ممالک کے دورے پر اگلے ہفتے روانہ ہو جائیں گے۔

امریکہ کی افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ان تین ممالک کے دورہ کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے امریکہ کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ کے دورے کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے خطے کے ممالک کو ایک پیج پر لانا ہے۔ وزیر خارجہ کے اس دورے کے بارے میں پاکستانی سفیروں کا کہنا ہے کہ اس دورے سے امریکہ کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ پاکستان پر پریشر ڈالنا یا اسے تنہا کرنا اتنا آسان نہیں ہے، کیونکہ خطے کے اہم ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں۔ روس اور چین نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں امن لانا ہے تو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا اور اس کو امن عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا نے خطے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا لیکن انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ پاکستان خود کو اس بدلتے ماحول میں کیسے ایڈجسٹکرے گا۔ نفیس زکریا نے کہا کہ نئی افغان پالیسی میں پاکستان اور امریکہ کے اختلافات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دونوں کے تعلقات ہی ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکہ سے طویل المدتی تعلقات ہیں، ہم نے اتنا لمبا عرصہ مل کر کام کیا ہے، اس لیے میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہم امریکہ سے تعلقات ہی ختم کرلیں گے۔ نفیس زکریا نے نئی افغان پالیسی میں بھارتی کردار کے بارے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے افغانستان کی سر زمین استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان میں بد امنی پھیلانے بارے کچھ عرصہ پہلے ہی عالمی برادری کو دیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…