لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج۔لاہور کی سیشن عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان نے پولیس رپورٹ اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمے کی درخواست خارج کی۔اس سے قبل درخواست گزار جواد اشرف نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف
نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کر کے عوام کو اداروں کے اکسانے کی کوشش کی، نواز شریف کا عوام کو اداروں کے خلاف اکسانہ غداری کے زمرے میں آتا ہے۔جواد اشرف نے کہا کہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ پولیس کونوازشریف کے خلاف غداری کے الزام مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔لیکن ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی