اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ پرویز رشید کا بیان ہے جس میں انہوں نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم یا خاتمے کے معاملے میں عمران خان سے بھی مدد لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سیاسی معاملات بارے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مدد لینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم یا خاتمے کے لیے عمران خان سے مدد مانگنے کے لیے تیار ہیں۔ اور ہم اسی مقصد کے لیے تحریک انصاف
اور پیپلز پارٹی دونوں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کو جمہوری رویے کا اظہار کرنا ہوگا۔ اگر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو ان کے جمہوریت کے دعوے پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ کی طرف سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم یا ان آرٹیکلز کا خاتمہ کیا جائے لیکن اپوزیشن جماعتیں ان آرٹیکل میں ترمیم یا خاتمے کے حق میں نہیں ہیں۔