جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جہاز میں افسوسناک حرکت، شیریں رحمان کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی عام آدمی کی سیاست کی ہے اور عام آدمی کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا ہے، چند ہی دن پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی چترال سے واپسی پر جہاز میں اکانومی کلاس میں سفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وی آئی پی کلچر کی مخالفت کی گئی مگر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کو وی آئی پی کلاس میں سفر کرانے کے لیے ایک پاکستانی فیملی کی نشست کو کینسل کیا گیا۔

کچھ عرصہ پہلے کراچی میں عالمگیر خان کی طرف سے فکس اِٹ کی مہم شروع کی گئی تھی، عالمگیر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک آدمی کی کہانی شیئر کی جس میں اس آدمی نے کہا کہ گذشتہ روز وہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں ہم نے سیرین ائیر لائن کی پرواز ای آر 503 کے ذریعے جانا تھا اور ہم نے پہلے ہی ٹکٹیں حاصل کر لیی ہوئی تھیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پرواز نے 4 بجے اڑان بھرنی تھی اور ہمیں اپنی نشستوں2C،2D،2Eاور2Fکے بورڈنگ پاس بھی دے دیے گئے تھے، بورڈنگ پاس لینے کے بعد ہم ڈیپارچر لاؤنج میں جا کر بیٹھ گئے، آدھے گھنٹے بعد میرے بڑے بیٹے احمد کا نام پکارا گیا جب میں کاؤنٹر پر گیا تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو سیٹ 2ایف تبدیل کرنا پڑیگی، جس پر میں نے انکار کر دیا، کچھ دیر کے بعد سپروائزر آئیں، انہوں نے مجھ سے کہا کہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سےآپ کو سیٹ 2سی دے دی گئی ہے، میں نے جب استفسار کیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ہی سیریز کی نشستوں میں مسئلہ پیدا ہو جائے، وہ خاتون تو چلی گئیں مگر ان کے جانے کے بعد ایک اور خاتون آ گئی انہوں نے بھی وہی کہانی سنائی، جس پر میں نے خاتون سے ثبوت مانگا تو اس نے کہا کہ ایک خاتون کے لئے کتنا مشکل کام ہوتا ہے اور اسے اپنی فیملی کی سپورٹ کرنا ہوتی ہے، اس خاتون نے مجھے تعاون کرنے کے لیے کہا،

میں نے اس خاتون سے کہا کہ مجھے اصل کہانی بتائیں تو اس وقت انہوں نے بتایا کہ آپ کے بیٹے کی سیٹ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحما ن کو دے دی گئی ہے، اس لئے مہربانی کرکے آپ میرے ساتھ تعاون کریں ورنہ میرے لئے مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ اس خاتون نے اتنی منت سماجت کی کہ میں اپنے بیٹے کا بورڈنگ کارڈ اسے دینے پر مجبور ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…