جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

NA-120 کا انتخابی معرکہ،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما نے ہی کلثوم نواز کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما حافظ نعمان نے حلقہ این اے 120 سے کلثوم نواز کیخلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی این اے 120 سے امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان

نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں انتخابی نشان لیپ ٹاپ الاٹ کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج این اے 120 کے امیدواروں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے، امیدوار شام 4 بجے تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی کورنگ امیدوار عندلیب عباس نے بھی اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو بلے کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے کورنگ امیدوار عزیز الرحمان چن نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں جس کے بعد فیصل میر کو تیر کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…