منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

مردہ زندہ ہو گیا، ایم کیو ایم کے یوسف ٹھیلے والے کو رینجرز نے زندہ پیش کر دیا، اس کے مارے جانے کا الزام کس پر لگایا گیا،انتہائی خوفناک انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رینجرز نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کو میڈیا کے سامنے پیش کردیاہے۔یوسف عرف ٹھیلے والا کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے لیے روپوش ہوا۔ ایم کیوایم لندن کی جانب سے قتل کاخوف تھا اس لیے خود کورینجرز کے حوالے کیا ہے ۔جمعرات کو ترجمان رینجرز سندھ میجر قمبر رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ محمد یوسف نامی ایم کیو ایم لندن کا کارکن

جس کے لیے ندیم نصرت نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قتل کردیا ہے نہ صرف زندہ ہے بلکہ اسے میڈیا کے سامنے پیش بھی کیا گیا۔ ایم کیو ایم لندن کا وطیرہ ہے کہ اپنے کارکنوں کو روپوش کرادیتی ہے اور پھرقتل کرواکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتاہے۔ محمد یوسف کے گھروالوں نے اس کا سوئم بھی کرلیا لیکن وہ زندہ ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی لیڈرشپ نے اپنے سرگرم کارکن کوخود روپوش ہونے کاکہاہے۔ ایم کیو ایم لندن آئے دن قانون نافذکرنے والے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اورنگی ٹان میں رینجرز چھاپے کے دوران فرار ہونے والے محمد یوسف عرف ٹھیلے والا نامی ایم کیو ایم لندن کے کارکن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم لندن کی جانب سے قتل کاخوف تھا اس لیے خود کورینجرز کے حوالے کیا۔کارکن کا کہنا تھاکہ پچھلے مہینے وہ جہاں کام کرتاتھاوہاں رینجرزنے چھاپہ مارا میں نے بھاگ کرسرجانی میں روپوشی اختیارکی لیکن8 اگست کو ندیم نصرت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مجھے ہلاک قرار دے دیا گیا۔محمد یوسف نے کہا کہ ایم کیوایم لندن کابیان آنے کے بعد میں خوفزدہ ہوگیا کہ اب مجھے ہر صورت قتل کردیا جائے گا لہذا میں بھاگ کر میر پور خاص چلا گیا

تاہم قتل کیے جانے کا خوف اور بچوں کی یاد کے سبب میں نے خود کو قانون کے حوالے کیاہے۔واضح رہے کہ 8 اگست کو ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے اپنے ٹویٹر پیغام میں محمد یوسف کی تصویر کے ساتھ ایک مسخ شدہ لاش کی تصویر ٹویٹ کی تھی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ ان کی جماعت کے کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…