لاہور (آن لائن) نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل ہونے تک سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں اور دیگر اہل خانہ کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف فیملی کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں،
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے شریف فیملی کی جانب سے بیرون ملک جانے اور اداروں سے ٹکراؤ کے خدشات موجود ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی فیملی کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ متعدد اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات موجود ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کیلئے شریف فیملی کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔